کراچی ڈوب گیا، بلاول نکل کر دیکھیں شہر کا کیا حال ہوا ہے؟ خرم شیر زمان

کراچی ڈوب گیا، بلاول نکل کر دیکھیں شہر کا کیا حال ہوا ہے؟ خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے پی پی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر حکومت سندھ بارش میں ناکام ہو ئی ہے۔

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو سے تین گھنٹے کی بارش میں پورا کراچی ڈوب گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہونے والی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رکن سندھ اسمبلی نے دریافت کیا ہے کہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے وزرا کہاں غائب ہو گئے ہیں؟

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول باہر نکلیں اور دیکھیں کہ کراچی کا کیا حال ہوا ہے؟

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی کی صوبائی حکومت کے ایک وزیر میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ مسائل حل کرسکے۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

خرم شیر زمان نے گزشتہ دنوں بھی بارشیں ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ کراچی کی مدد کے لیے فوج کو بھیجیں۔


متعلقہ خبریں