آرمی چیف کا سینیٹر میرحاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزتی پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ  مرحوم کے اہل خانہ اوردوستوں سےدلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے ،آمین۔

خیال رہے کہ نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئر نائب صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو آج انتقال کر گئے۔

ہم نیوز کے مطابق حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں وہ رحلت کرگئے۔

حاصل بزنجو سینٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر تھے۔ ان کا شمار بلوچستان کے معتبرسیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ میرحاصل خان چیئرمین سینیٹ کے لیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار بھی رہے لیکن وہ انتخابات ہار گئے۔

مزید پڑھیں: نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے

دوسری جانب اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا تھا کہ سینیٹر میرحاصل بزنجو پاکستان سےمحبت کرنےوالے جمہوریت پسند رہنما تھے۔حاصل بزنجوکی وفات پاکستان اورجمہوریت کےلیےبڑانقصان ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میر حاصل بزنجو کے صاحبزادے کو ٹیلی فون کرکے ان سے اظہارتعزیت کی اور کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور خاندان کوصبر دے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میرحاصل بزنجو ایک زیرک سیاستدان اور پر خلوص شخصیت کے حامل تھے۔ میرحاصل بزنجوکےانتقال کی خبرسن کردل گرفتہ ہوں۔  میر حاصل بزنجو کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیےدعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔


متعلقہ خبریں