وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

فوٹو: فائل


بیجنگ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ وزیرخارجہ کا دورہ دو روزہ ہے۔

چینی سفارتخانے کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق چین پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پاکستانی سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران چین کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔

آئیے! پاک چین دوستی پر عالمی پراپگنڈے کے خلاف مل کر کام کریں، چینی سفیر

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دورمیں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور میں چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔

افغان امن عمل: فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں، شاہ محمود

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں