مشہور ڈرامہ سیریل اَن کہی کو تھیٹر میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل

مشہور ڈرامہ سیریل اَن کہی کو تھیٹر میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن پر پیش کیے جانے والے مشہور ڈرامہ سیریل اَن کہی کو تھیٹر میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈرامہ نگار حسینہ معین نے  تھیٹر پلے کو دور حاضر کے مطابق نئے انداز میں لکھا ہے جسے 20 اکتوبر سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی؟

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ نویس حسینہ معین کا کہنا تھا کہ چودہ اقساط پر مبنی ڈرامہ کو تھیٹر کے لیے نوے منٹ میں یکجا کرنا آسان کام نہیں تھا۔

آرٹس کونسل کراچی میں پریس کانفرس کے دوران ڈرامے سے جڑے کرداروں نے کورونا وباء کے بعد سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تھیٹر پلے میں ثنا مراد کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ریہرسلز کے دوران کافی مشکلات پیش آئیں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ تھیٹر کے ایکٹرز بہت پاور فل ہوتے ہیں۔ ڈرامہ کی ریہرسل کا حصہ انتہائی مشکل تھا۔ ریہرسل اب دوبارہ صفر سے شروع کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل دی سپرہنوز پر فلم بنانے کی تیاریاں

ڈرامہ کے پروڈیوسر داور محمود کا کہنا تھا کہ یہ اوریجنل ان کہی پلے نہیں ہے، کوشش ہے کہ اسے اچھے انداز میں پیش کر سکیں۔

خیال رہے کہ تھیٹر ڈرامہ ان کہی 20 اکتوبر 2020 کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا۔ تھیٹر پلے کو پیش کرنے کے دوران ایس او پیز کو اپناتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں