پاکستان میں پہلی بار یورو 5 فیول متعارف کر وادیاگیا

پاکستان میں پہلی بار یورو 5 فیول متعارف کر وادیاگیا

اسلام آباد: پاکستان میں پہلی باریورو 5 فیول متعارف کروادیا گیا۔ پی ایس اویورو 5 ہائی اوکٹین فیول متعارف کروانے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی۔ تقریب کا انعقاد ڈپلومیٹک اینکلیوکے پیٹرول پمپ پر کیا گیا۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات لانے کیلئے 3 ہفتے اور درکار ہیں، عمر ایوب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی آکٹین 97 اور یورو 5 کی لانچنگ تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو سرسبز اور صاف پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ یورو5 اہم چیز ہے جس کے لیےحکومت نے پالیسی تبدیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کوگرین پاکستان دینے کے لیےکلین فیول ضروری ہے۔

معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے معیاربہترکرنا ضروری تھے۔

پیٹرولیم بحران:کمیشن بنانےکیلئےحکومت کو مہلت مل گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ یکم ستمبرسے پیٹرول اور یکم جنوری سے ڈیزل کی تمام درآمد یوروفائیوکی ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے اپنے خطاب میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی ماحولیاتی آلودگی بہترنہ ہوئی توسانس لینا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دنیا بھر میں 35 فیصد ماحولیاتی آلودگی پیٹرول کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے پٹرول اورڈیزل کی ماحولیاتی آلودگی کو بہترکرنا ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آئے تو سخت ترین معاشی مشکلات کا سامنا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کے سبب اب ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں