کراچی: ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق


کراچی: ہاکس بے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ہاکس بے پر چار افراد سمندر میں ڈوب گئے جن میں سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں کو زندہ بچا لیا گیا۔

ڈوبنے والے دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی: ہاکس بے کے قریب دو افراد سمندر میں ڈوب گئے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھرک کے قریب شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے سات بچے دریا سندھ میں نہاتے ڈوب گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور چار لڑکے شامل تھے۔ بچے جھرک کے قریب گاؤں دائم مری میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ ۔

نواب شاہ کی ایک فیملی شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھی اور شدید گرمی کے باعث بچے دریا سندھ میں نہانے گئے تھے۔

گھر والوں کو علم نہ تھا،  اچانک پتا چلنے پر تمام افراد نے بچوں کی تلاش کی جس پر ڈوبنے والے سات بچوں کی لاشین نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کیں۔

ایس ایچ او جھرک محمد علی کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں