سندھ: کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 373 متاثر


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق جب کہ عالمی وبا سے مزید 373 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے صوبے میں کورونا صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ  سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 929 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں عالمی وبا سے ہونے والی اموات کی  مجموعی تعداد 2 ہزار 297 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 85 ہزار 921 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب ہوئے۔

کورونا وائرس: اگست کے پہلے 10روز میں سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد6ہزار129ہوگئی ہے اور16 ہزار 599 ایکٹیو کیسز ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھرکےاسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔


متعلقہ خبریں