اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس سے صارفین پر50 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کے لیے اضافہ اور 3 ماہ کے لیے کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر2019 کے لیے 98 پیسے، دسمبرکے لیے 1 روپے 87 پیسے،جنوری 2020 کے لیے1 روپے 11 پیسے، فروری کےلیے1 روپے 20 پیسے اورمارچ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر ہو گا۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
نیپرا نے اپریل 2020 کے لیے بجلی 70 پیسے، مئی کےلیے 1 روپے 25 پیسے اورجون کےلیے1 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی ہے۔
صارفین کو30 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم 300 یونٹ استعمال کرنےوالے 75 فیصد اور زرعی صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق کراچی والوں پرنہیں ہو گا۔