لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور بچے کی جان لے لی


لاہور: لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور کم سن بچے کی جان لے لی۔

لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ لاہور کے علاقے شفیق آباد مالی پورہ میں 4 سالہ بچہ گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 4 سالہ بچہ اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے شفیق آباد میں ڈورسے بچے کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوءے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کا رونما ہونا افسوسناک ہے اور خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

گزشتہ ماہ لاہور کےعلاقے ساندہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 6 سالہ حریم فاطمہ جاں بحق ہوئی تھی جو اپنے والد کے ہمراہ ٹاؤن شپ سے گھر جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور ایک نوجوان کی جان لے گئی

افسوسناک واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ساندہ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا تھا۔ اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی سے ہلاکت پر متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں