وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی سےملاقات کی اندرونی کہانی

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ارکان قومی اسمبلی سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے شکایات کےانبار لگا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ضلعوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے فیصل آباد جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی وانتظامی معاملات کوجلد حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق  ایم این اے عاصم نذیر نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے۔

حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اسکولوں، اسپتالوں اور سڑکوں کے مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں