اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، جنرل باجوہ
ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اتفاق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جاپان کے وزیر دفاع سے ہونے والی بات چیت میں کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع نے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات پرغوروخوص کیا گیا۔
درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں، جنرل باجوہ
پاک فوج کے سربراہ کی جاپان کے وزیر دفاع سے ہونے والی بات چیت میں دفاعی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور سیکیورٹی میں تعاون سمیت کورونا وائرس کے خلاف عزائم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاپان کے وزیردفاع نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کوسراہا۔
جاپانی وزیر دفاع کا بات چیت میں کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
آئی آیس پی آر کے مطابق ہونے والی گفتگو میں پاک جاپان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
جاپان: پاکستان کو کورونا سے نمٹنے میں مالی تعاون کی یقین دہانی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تعاون کی پیشکش پر جاپان کے مشکور ہیں۔