کراچی: سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض چل بسا۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2224 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران177 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 86ہزار 300 سے زائد ہوگئی۔ گزشتہ24گھنٹوں کےدوران شہرمیں 29 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 86ہزار 305ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 976 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 149 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 577 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 3 ٹیسٹ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 10 ہزار 177 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 309 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 160 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 762، اسلام آباد 15 ہزار 52، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 86، گلگت بلتستان دو ہزار 157 اور پنجاب میں 93 ہزار 173 کورونا مریض ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کےاسپتالوں میں 225 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 618 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.
ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔