عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس کی موجودگی میں اہل وطن دنیا کے دیگر کئی ممالک میں آباد مسلمانوں کی طرح سابقہ روایات کے برعکس احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔
محرم اور عید پر اگر احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم
حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں۔ امت مسلمہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی
ایس او پیز کے تحت ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کرعید کی مبارکباد دینے اسے اجتناب کیا گیا۔
نمازعید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔
حکومت کی جانب سے بھی عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میل جول سے اجتناب کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے گھر آنے جانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کی کوشش کی گا۔
کورونا وائرس کی موجودگی میں ’ڈیجیٹل عید الفطر‘ منائیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت امسال کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی قربانی کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔ مختلف حکومتی شخصیات کی جانب سے بھی دیے جانے والے پیغامات میں عوام الناس سے کہا گیا کہ وہ انفرادی قربانی کرنے کے بجائے اجتماعی قربانی کرنے کو ترجیح دیں۔
ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی مقامات اور مویشی منڈیوں میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد دیکھنے میں آیا ہے لیکن جہاں احتیاطی تدایبر اختیار نہیں کی جارہی ہیں، ان مقامات کی بھی کمی نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور مستعفی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا سمیت مختلف حکومتی زعما تسلسل کے ساتھ اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ عیدا لاضحیٰ پر لازمی احتیاطی تدایبر اختیار کی جائیں وگرنہ کورونا وائرس می اضافہ ہو سکتا ہے۔
عید الاضحیٰ کا موقع: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
طبی ماہرین کے مطابق اگرعید الاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں اور کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تواس کی ریکوری میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہی حکومت پنجاب کی جانب سے انتہائی سخت اقدام کرتے ہوئے 9 دن کے لیے تمام بڑی مارکیٹیں بند کی گئی ہیں جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے اعتراضات بھی اٹھائے جارہے ہیں لیکن حکومت کے پیش نظر وہ طرزعمل بھی ہے جو لوگوں کی جانب سے عید الفطر پہ دیکھنے میں آیا تھا۔
عید الفطر کے فوری بعد کورونا وائرس کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے، اسد عمر
سعودی عرب، ترکی اوریورپ کے کئی ممالک میں گزشتہ روزعید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازعید الاضحیٰ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام تراحتیاطی تدایبر کے ساتھ ادا کی گئی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے سبب کھلے میدانوں میں عیدا لاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
افغانستان، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر، ایران، مصر اورملائیشیا میں بھی گزشتہ روزعیدالاضحیٰ منائی گئی۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات میں جو سماجی رابطوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کیے گئے تھے، میں اسلام کی حقیقی سربلندی، مسملمانوں کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 86 سال کے بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازعید الاضحیٰ ادا کی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ جانوروں کی قربانی بھی بلدیاتی اداروں کی جانب سے مخصوص مذبح خانوں میں کی گئی۔
کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ
انڈونیشیا میں عیدالاضحیٰ کی نمازوں کا اہتمام کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ تر نمازیوں نے ماسک پہن کر نماز عید ادا کی۔