ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔
سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ﷺ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی اور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔
عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔
امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔