دیر بالا میں زمین کا تنازعہ 8 جانیں لے گیا


دیر بالا: خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زمینی تنازعہ کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کر دی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، فاروق اور عثمان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

ڈی ایس پی عبدالسلام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے متنیٰ کے علاقے گلزار چوک کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


متعلقہ خبریں