کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد عمر میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد 45 سال ہو گی۔
سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں رعایت کا اطلاعات یکم جولائی 2020 سے ہو گا۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قانون کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پر نہیں ہو گا۔
رواں سال کے آغاز پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی۔
ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی مد میں 70ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تاجروں نےلاک ڈاؤن مسترد کردیا، بازار کھل گئے
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہوکر پیشن وصول کرتے ہیں، جس کے لیے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا ہے۔