کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 513 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 824 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 151 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 403 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 74 ہزار 289 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 41 ہزار 26 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار421 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 56 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 601، اسلام آباد 14 ہزار 884، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 34، گلگت بلتستان ایک ہزار 989 اور پنجاب میں 92 ہزار 73 کورونا مریض ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 151، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 178، اسلام آباد میں 164، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 ہو چکی ہے۔