کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ نیپرا کی جانب سے ملنے والے نوٹس کا جائزہ لے رہا ہے اور اس کا تفصیلی جواب متعین مدت میں دے دیگا۔
نیپرا: کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس مل گیا
ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ادارہ نیپرا کی جانب سے ملنے والے نوٹس کا جائزہ لینے کے بعد ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی تمام وجوہات سے آگاہ کرے گا۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک قانون کی پاسداری پہ یقین رکھتا ہے اور تمام مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرتا ہے۔
کے الیکٹرک کے خلاف وفاقی حکومت کوئی اقدام نہیں کریگی، سعید غنی
ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ادارہ ریگولیٹر کا احترام کرتا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 دن کے اندر ملنے والے نیپرا کے نوٹس کا تفصیلی جواب دیا جائے گا۔
عالمگیر خان نے سی ای او ’’کے الیکٹرک‘‘ کے گھر کی بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا
نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے اور اس کا آئندہ 15 دن میں تفصیلی جواب مانگا ہے۔ نوٹس کے ذریعے کے الیکٹرک کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر اس نے آئندہ 15 دنوں کے اندر نوٹس کا جواب نہ دیا تو یکطرفہ طور پر کارروائی کی جائے گی۔