واشنگٹن: پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کا بہترتحفظ کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔
جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں78فیصد کمی
این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں نیوکلیئر ہتھیاروں کےحامل ممالک میں پاکستان اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار دیا گیا۔
این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو چھ پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے47 پوائنٹس حاصل کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں، بھارت کا 38واں نمبر ہے۔
این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں تنصیبات کے تحفظ میں بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کا اسکور58 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چار ماہ تعطل کے بعد پاکستان میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکیورٹی اور کنٹرول سے متعلق اٹھائے اور اسے موثر بنایا۔
رپورٹ کے مطابق گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیراسد مجید خان نے رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔