پشاور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا


پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں نجی اسکول کے ابوبکر صدیق نے 1094 نمبر لے کر ٹاپ کرلیا۔ ماریہ فیروز نے 1080 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ احمد خان اور عبدالماجد نے 1078 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 29 ہزار سرکاری اسکولز اور 35 ہزار پرائیویٹا سکولز کے طلبہ پروموٹ ہوئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 37 قیدیوں نے ماسٹرز، 125 نے بی اے، 254 نے ایف اے اور 367 نےمیٹرک پاس کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو محمود خان کی زیرصدارت محکمہ جیل خانہ جات سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں 1722 قیدیوں نے رسمی تعلیم حاصل کی۔

اجلاس کومحکمہ جیل خانہ جات کی کاردگی اورجیل اصلاحات سےمتعلق  بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک خیبرپختونخوا کے 14 جیلوں کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکیا گیا۔ پشاورسنٹرل جیل میں قیدیوں کےلیےاوپن ایئرجم تیارکرلیاگیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ستمبر سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ: یو ایس ایڈ کے 71 اسکول نجی شعبے کو دینے کے معاہدے پر دستخط

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا تھا کہ 8 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اور بچوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت سے مذاکرات کیے گئے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس سے قبل کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں۔


متعلقہ خبریں