ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ملک کے تمام علاقوں میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ منگل کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔ آج پیر29 ذی القعدہ کو مملکت بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
جمعرات 30 جولائی کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 31 جولائی جمعہ کو منائی جائے گی۔
خانہ کعبہ اور حجر اسود کوچھونا منع ، حج کے متعلق نئےقواعدوضوابط جاری
یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق تمام ممالک کے شہری جو سعودی عرب میں مقیم ہیں صرف انہیں حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین اس سال حج کی ادائیگی کیلئے نہیں جا پائیں گے۔