لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے امکانات نظر آنے کے بعد اتحادی جماعت ق لیگ بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع ق لیگ کے مطابق وزیراعلی ٰپنجاب تبدیل ہوئے تو ق لیگ اپنا امیدوار دے گی اور ق لیگ کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی جانب سے مقتدر حلقوں کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس او پیز پرعملدر آمد کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی اور عوام کو ایس او پیز پرعملدر آمد اور حکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی ہے اور لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے لیے اتھارٹی قائم کی۔ نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا۔