سندھ میں کورونا کیسز ایک لاکھ 13ہزار سے بڑھ گئے

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئے ہیں جبکہ وبا سے ہونے والی اموات کی 1993 ہو گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ 24 گھنٹےمیں 889 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے 19 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 395 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع شرقی 121، جنوبی 93، وسطی 65، غربی 29 ملیرمیں 46 اور کورنگی میں کورونا وائرس کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5568 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔ ایک لاکھ 98 ہزار509 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف1579 کیسز رپورٹ ہوئے اور46 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ24گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 880 متاثر

سندھ میں9270، پنجاب7831، خیبر پختونخوا2046 اور اسلام آباد2634 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 31890ہوگئی ہے۔ بلوچستان11424، اسلام آباد14576، آزاد جموں و کشمیر1888 گلگت 1807 اور پنجاب میں89,793 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کےایکٹو کیسزکی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں