’کشمیریوں کیلئے کی جانے والی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے‘

اقوام عالم بھارت پہ دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیر سے اپنا قبضہ ختم کرے، سردار مسعود

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مزید موَثر بنانےکی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں نے تحریک آزادی کیلئےاپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ظلم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگریزاور ڈوگرہ فوج سازباز نہ کرتے تومجاہدین پورے کشمیر کو آزاد کرا چکے ہوتے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں نے اپنےزور بازو سے اپنےخطوں کو آزاد کرایا، مسئلہ کشمیر پر ہم متحد ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ہمارے درمیان دراڑ پیدا نہیں کر سکتی۔

یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ڈوگرہ فوج نے اقتدار کےحصول کیلئے 2 لاکھ 37 ہزار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، سردارابراہیم نے کہا تھا کہ جموں کشمیر کی تقدیر پاکستان سے وابستہ ہے۔


متعلقہ خبریں