پشاور: خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دورن کورونا وائرس کے 216 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہزار 217 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پچحلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے 6 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1120 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق پچحلے 24 گھنٹوں میں 653 افرادصحت یاب ہوئے۔ صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22،260 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابقپاکستان میں کورونا وائرس سے 5ہزار386 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2لاکھ 55 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: چلی: کورونا مریضوں کی تلاش کیلئے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ
سندھ میں ایک لاکھ 7ہزار773کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب88ہزار45، خیبرپختونخوا31ہزارایک،
اسلام آباد14 ہزار315، بلوچستان11 ہزار239، گلگت بلتستان ایک ہزار708 اور آزادکشمیرمیں ایک ہزار 688 کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 21ہزار 749ٹیسٹ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا سے مزید 37 اموات
گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران سندھ میں 9ہزارکوروناٹیسٹ کیے گئے پنجاب میں 7ہزار 175،خیبرپختونخوا ایک ہزار575، اسلام آباد2 ہزار 333، بلوچستان305، آزادکشمیر320 اورگلگت بلتستان میں 69 کوروناٹیسٹ کیےگئے۔
ملک بھر میں 16لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھرمیں ایک لاکھ 72ہزار810ا فراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ پاکستان کے 733اسپتالوں میں کورونا کی سہولیات موجودہیں۔ اس وقت 3ہزار 727 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کےلیےایک ہزار 825 وینٹی موجود ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 72 ہزار 810 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد77 ہزار573 ہے۔