ایئرپورٹس سے جڑے مسائل: سوشل میڈیا صارفین کی آواز بنے گا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایئرپورٹس سے جڑے تمام مسائل پر سوشل میڈیا اب صارفین کی آواز بنے گا۔

سی اے اے نے پائلٹس جعلی لائسنس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

ہم نیوز کے مطابق وزارت شہری ہوا بازی نے ایئرپورٹس پر مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات اور درپیش آنے والے مسائل کے حل کی خاطر آن لائن کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق آن لائن کچہری کے انعقاد کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) 20 جولائی کو ایک گھنٹہ تک مسافروں کو ایئرپورٹس پہ پیش آنے والی مشکلات اور درپیش مسائل کی بابت شکایات سنیں گے۔

ذرائع کے مطابق آن لائن کچہری صبح گیارہ بجے شروع ہو گی اور ایک گھنٹے تک جاری رہے گی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافہ: سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی سی اے اے 20 جولائی کی صبح سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آن لائن کچہری میں پیش کی جانے والی تمام مشکلات اور بیان کی جانے والی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صارفین کو اپنی شکایات اور کوائف کمنٹ باکس میں درج کرانے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی جانے والی آن لائن کچہری میں تمام ایئرپورٹس منیجرز بھی شریک ہوں گے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی سی اے اے مسافروں کی جانب سے بتائی جانے والی شکایات اور پیش آنے والی تکالیف کے ازالے کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کریں گے اور ضروری اقدمات بھی اٹھانے کی ہدایت دیں گے۔


متعلقہ خبریں