اداکارہ ماہ نور بلوچ50 سال کی ہو گئیں


لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ 50 سال کی ہو گئیں۔

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں۔ 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

1993 میں ڈرامہ سیریل ماروی میں فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

نہ صرف لالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی وہ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ 46 سال کی عمر میں آئٹم نمبر کر کے انہوں نے دنیا کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ماڈل نادیہ حسین کے ساتھ آن لائن فراڈ ہوگیا

ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔ وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا۔


متعلقہ خبریں