کراچی: ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد

سرگودھا، ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ جمشید ٹاؤن کی حدود میں کار شو روم مین ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں شوروم کا ملازم اور اس کا بھائی ملوث پائے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ ایسٹ پولیس نے ملزمان سے ابتدائی طور پرایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی رقم دونوں بھائیوں نے آپس میں تقسیم کی تھی۔ واردات کا ماسٹر مائنڈ پشاور فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ رواں ہفتے تھانہ جمشید ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 7 جولائی کو مسلح ملزمان کار شوروم میں ڈکیتی کی بڑی واردات کرنے کے بعد فرار ہونے ہوئے تھے۔

پولیس نے کار شوروم کے مالک عبدالرحیم کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

 

ہم نیوز کے مطابق مدعی عبدالرحیم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ کار سوار مسلح ملزمان نے شو روم پر پیر کی شب تقریباً 9 بجے دھاوا بول تھاا۔

ایف آئی آر کے مطابق تین مسلح ملزمان کار شوروم میں اندر داخل ہوئے تھے، جب کہ ان کا ایک ساتھی بیک اپ کے طور پر باہر گاڑی میں موجود تھا۔

کار شوروم کے مالک عبدا لرحیم کے مطابق کار سوار مسلح ملزمان نے شوروم سے دو کروڑ 38 لاکھ روپے کی نقدی لوٹی تھی۔

کار شوروم کے مالک کے مطابق مسلح ملزمان فرار ہوتے وقت اپنے ہمراہ شوروم میں موجود لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمی سامان بھی لے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں