عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 5 لاکھ 63 ہزار 484 افراد ہلاک اور ایک کروڑ 26 لاکھ 51 ہزار 645 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 73 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 36 ہزار 682 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 18 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں اور 70 ہزار 524 اموات ہو چکی ہیں۔
بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہو گئی ہے۔
روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 9 ہزار 274 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 781 جاں بحق ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
میکسیکو میں دو لاکھ 89 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 34 ہزار 191 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔
ایران میں دو لاکھ 52 ہزار 720 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 12 ہزار 447 جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار938 ہو گئی ہے جبکہ دو لاکھ 42 ہزار 639 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔