کراچی: 41 یوسیز میں لگایا جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات ختم

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے شہر قائد کی مخصوص یوسیز میں لگایا جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات ختم ہو جائے گا۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کراچی کی 41 یوسیز میں صوبائی محکمہ صحت کی سفارش پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے جو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا اس کا اطلاق 18 جون سے دو جولائی 2020 کے درمیانی عرصے میں ہونا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے حکومت سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں 41 یوسیز کے مختلف علاقوں کو پہلے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا تھا۔

20 شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر

ہاٹ اسپاٹ وہ علاقے قرار دیے گئے تھے جہاں سے کورونا وائرس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضلع کورنگی و جنوبی کی پانچ پانچ یوسیز، ضلع شرقی کی 17 اور ضلع غربی کی چھ یونین کونسلیں شامل تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضلع ملیرکی چھ اورضلع وسطی کی دو یونین کونسلیں بھی شامل تھیں۔

پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کر دی گئی

کراچی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں قائم صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں