عمران خان کی بچگانہ سوچ سے عالمی سطح پر پاکستان کو سبکی کا سامنا ہے، بلاول


لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیرعظم عمران خان کی بچگانہ سوچ سےعالمی سطح پرپاکستان کوسبکی کا سامناہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ  اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والے عمران خان بتائیں کہ ضرب عضب، سوات آپریشن اور آرمی پبلک اسکول حملے پر آپ کا موقف کیاہے؟ ہمارےوزیراعظم کاسوچ آمرانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کی جیبوں پرڈاکہ ہے۔ حکومت نے شروع دن سےکوروناسےنمٹنےکیلئےاقدام نہیں اٹھایا،بلاول بھٹو
حکومت ہرمیدان میں مسائل پیداکررہی ہے۔ بجٹ میں عوام کیلئےتکلیف ہے،امیروں کیلئے ریلیف ہے۔ وزیراعظم صاحب بہت بہادرہیں کیونکہ وہ اسمبلی میں ہماری غیرموجودگی میں تقریرکرتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب ہمت ہےتومیرےسامنےتقریرکریں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ی وی پر بھی عمران خان سے بات کرنے کیلئے تیارہوں۔ عمران خان صرف پی ٹی آئی کےوزیراعظم بنےہوئےہیں۔ عمران خان صرف ٹویٹراورفیس بک کےوزیراعظم ہیں۔ ہمیں پاکستان کیلئےوزیراعظم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوتاریخی چیلنجزکاسامناہے۔ کوروناکوزبردستی پھیلایاگیا۔ ٹڈی دل سےنمٹنےکیلئے بھی کوئی حکمت عملی نہیں۔ بجٹ میں صحت اورتعلیم کوترجیح نہیں دی گئی۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نےمودی کیلئے الیکشن مہم چلائی۔ عمران خان نےکہا تھا اگرمودی جیت گیا تو ہمارے لیے اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کورونا کیسزکم ہورہے ہیں، یہ سراسرغلط ہے۔ پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ ہورہاہے۔  فرنٹ لائن پرلڑنےوالوں کیلئےرسک الاوَنس ہوناچاہیے۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان صرف ٹویٹراورفیس بک کےوزیراعظم ہیں۔ عمران خان بینظیربھٹوکوشہید ماننے کو تیار نہیں۔خورشید شاہ ابھی تک جیل میں ہیں،ان کےخلاف ریفرنس ابھی تک نہیں بنا۔ میرشکیل الرحمان پرکوئی ریفرنس نہیں مگرجیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حدتک پہنچ گئے ہیں، سمجھتا ہوں یہ حکومت آصف زرداری کوقتل کرناچاہتی ہے۔ پوراپاکستان چاہتا ہے آصف زرداری کی صحت بہترنہیں۔ ہم این آراونہیں چاہتے،ماضی میں بھی جھوٹے کیسزبنائےگئے ہم نے سامناکیا۔ اگرکیسزٹھیک ہیں توسزادی جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ میں اتنےاین آراونہیں دیے گئے جتنےعمران خان نےدیے۔ عمران خان نےسب سے پہلےاین آراواپنی بہن علیمہ خان دیا۔ علیمہ خان کی کرپشن کاآج تک جواب نہیں دیاگیا۔ عمران خان مشرف کے 2002 کے این آراو  کے بینفشری رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےنظریے سےعوام کونقصان ہوگا۔ 1973 کے آئین پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کٹھ پتلی حکومت کومسلسل ٹف ٹائم دیتے رہیں گے۔ لوگوں کےمسائل حل نہیں ہوں گےتوپھرصرف احتجاج کاراستہ بچتاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کٹھ پتلی کو وزیراعظم ہاوَس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا۔ پی آئی اے،اسٹیل ملزسمیت دیگراداروں کوبیچاجارہاہے۔ وزیرہوابازی نےبغیرثبوت پائلٹس پرالزام لگایا۔ وزیرہوابازی کی اپنی ڈگری جعلی ہے۔ ان لوگوں کوپتہ نہیں پائلٹس کوہر6ماہ بعدٹیسٹ دیناپڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اےکےساتھ ظلم کیاجارہاہے۔ حکومت نےپی آئی اےکوتاریخی نقصان پہنچایا۔ پوری دنیا میں پاکستانی پائلٹس کوبہترین ماناجاتاہے۔ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں،ہمیں معاشی نقصان ہوگا۔

پریس کانفرنس کے شروع میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ پولیس کے بہادرجوانوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تحفظ کیا۔ سندھ حکومت نےشہداکیلئےمعاوضےکا اعلان بھی کیاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمرکوٹ کے رفیق سومرو نے 2 دہشتگردوں کومارا۔ جامشورکے خلیل سومرو نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کورونا کیسزکم ہورہے ہیں، یہ سراسرغلط ہے۔ پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ ہورہاہے۔
فرنٹ لائن پرلڑنےوالوں کیلئے رسک الاوَنس ہوناچاہیے۔  ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب میں کورونا ایمرجنسی رسک الاوَنس کااعلان کیاجائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پورےپاکستان میں ہیلتھ ورکرزکوسندھ جیسی سہولیات ملنی چاہیئں۔ ٹڈی دل کابروقت تدارک نہیں کیاگیاجس کی وجہ سےفصلوں کوبہت نقصان پہنچا۔

 


متعلقہ خبریں