خیبرپختونخوا:سینیٹ الیکشن میں ایک ارب 20کروڑ روپے کی خریداری کی گئی

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کا ضمیر سینیٹ الیکشن 2018میں ایک ارب 20 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی اراکین اسمبلی نے 60 کروڑ روپے وصول کئے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 30 اراکین اسمبلی کو پیشکش ہوئی اور 15 کو ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی، قومی وطن پارٹی اوراے این پی کے بعض اراکین کو بھی رقوم کی ادائیگی ہوئی۔

رپورٹ میں لکھا ہے کہ 27 فروری کوخیبرپختونخوا کے تین اراکین نے گیارہ کروڑ 40 لاکھ اور 28 فروری کو پانچ نے فی کس چار کروڑ روپے وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق یکم مارچ کو پشاور میں تین اراکین نے فی کس تین کروڑ اور دو مارچ کو مزید تین اراکین نے تین تین کروڑ روپے وصول کئے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بتایا گیا ہے کہ دو مارچ کو ایک خاتون رکن اسمبلی رقم کی وصولی کے لئے اسلام آباد آئیں تو تین کروڑ روپے لینے سے انکار کرکے پانچ کروڑ کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق خانون رکن اسمبلی بعد میں چار کروڑ روپے پر رضامند ہوئیں۔


متعلقہ خبریں