حیدرآباد: جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی

حیدرآباد: لاکھڑا پاور ہاؤس میں آتشزدگی، بجلی کی فراہمی معطل

حیدرآباد: جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی ہے۔ آتشزدگی کی تصدیق حیسکو حکام نے کردی ہے۔

کراچی: بجلی کی طلب و رسد میں فرق 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق بجلی کی تاریں سڑک پہ گرنے سے انڈس ہائی وے بھی بلاک ہو گئی ہے جب کہ حیدرآباد سمیت ملحقہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

واپڈا حکام کے مطابق پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

کے پی: بارش اور طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم

ہم نیوز نے اسی سلسلے میں حیسکو حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حیدرآباد کے تمام گرڈ اسٹیشن کے 110 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق جامشورو پاور پلانٹ سے گھارو، سیہون اور حیدرآباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

پنجاب: بارش و تیز آندھی، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

ہم نیوز کو حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں