کورونا، بڑی عید پر احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم


مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی کی جائے تاہم انہوں نے کہا کہ بڑی عید پراحتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں میں پیش ہونے والی پیش رفت کی بابت بتایا گیا اور کورونا متاثرین کے علاج، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی استعداد بڑھانے پر بھی آگاہی دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کو جلد ممکن بنانے اورایل او سی متاثرین کی فلاح و بہبود سمیت مستقبل کے منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

5اگست سے قبل مقبوضہ کشمیر کیلئے دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال ملک کے دیگر علاقوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خوف و سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے عوامی آگاہی مہم نا گزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی عید کے موقع پر احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر انتہائی منفی اثر پڑا ہے لیکن مشکل حالات کے باوجود آزاد کشمیر کے بجٹ میں سالانہ گرانٹ کم نہیں کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کے بجٹ میں بھی کمی نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم ترقیافتہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی تک پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے عمران خان کے دورے پر کہا کہ وزیراعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا عکاس ہے۔


متعلقہ خبریں