آموں کے شہر ملتان میں لیچی جیسا فرحت بخش پھل کب اور کیسے پہنچا؟

آموں کے شہر ملتان میں لیچی جیسا فرحت بخش پھل کب اور کیسے پہنچا؟

ملتان شہر آم کے باغات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے مگر اب لیچی کے باغات بھی اس شہر کی وجہ شہرت بننا شروع ہو گئے ہیں۔

اولیا کے شہر ملتان میں خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھل لیچی کے درخت پندرہ سال پہلے لگائے گئے۔ لیچی پچھلے سات سال سے  کاشت کی جا رہی ہے اور بازاروں میں آسانی سے دستیاب ہے اور ہر سال کی طرح رواں برس بھی لیچی ماہ جون میں پک کر تیار ہے ۔ لیچی کے درخت پر پھول سے پھل آنے تک چھ ماہ کا وقت لگ جاتا ہے۔ باغبانوں کا کہنا ہے اس مرتبہ ٹڈی دل اور موسمی تبدیلیوں کے باعث پیداوار کم ہوئی ہے۔

سبز اور سرخ رنگ کی میٹھی اور وٹامن سے بھرپور سوغات  لیچی جس کا ذائقہ ایسا کہ ہر کوئی اس کا دیوانہ ہے۔ لیچی میں  کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، بی، سی، تھائیمین، زنک، کاپر اور ریبوفلووین بھی پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھل اور سبزیاں مہنگی

غذائی ماہرین کا کہناہے کہ دن میں سو گرام لیچی کا استعمال سے جسم کی وٹامن سی کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے ۔ لیچی میں چکنائی بہت ہی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔ لیچی میں فائبر زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ وزن سے پریشان افراد کے لیے بھی مفید ہے ۔

ماہرین کے مطابق لیچی کے پھل کے بے پناہ طبی فوائد ہیں۔ یہ نہ صرف قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے بلکہ بلڈ پریشر کنٹرول اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ دیہاڑی دار مزدور بھی خوش ہیں کہ لیچی کے باغ کی وجہ سے ان کی مزدوری میں خلل نہیں پڑا۔

گرمی کے موسم میں بے حد مفید سمجھا جانے والا لیچی کا پھل تحائف کے طور بھی عزیز و اقارب کو پیش کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں