نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دے دی



اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنزکی منظوری دے دی۔ 

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق سیشن جج خضرحیات سمیت دیگر افراد کے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری دے دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی کےخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کےخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 5 انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم انور، سلیم خالد محمود اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ میسرز فاطمہ گروپ آف کمپنیز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔ سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ای ڈی او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر فضل کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: مبینہ کرپشن کیس: نیب نے ثناء اللہ زہری اور عبد القدوس بزنجو کو طلب کرلیا

نیب اعلامیہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ تمام افراد کےخلاف انکوائری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لیے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

گزشتہ ہفتے نیب نے سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کےخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی تھی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کیخلاف گھیرا تنگ

اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کے افسران کے خلاف آڈٹ پیراز کا بھی جائزہ لیا گیا تھا اور افسران کا معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے وزارتِ پیٹرولیم بھجوانے کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں