کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کر دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں شہری آبادی کو نظرانداز کیا ہے جبکہ کراچی وفاق کے خزانے میں 65 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور سندھ کے خزانے میں 90 فیصد ٹیکس جمع کراتا ہے۔
انہوں نے کہا ک ٹیکس جمع کرانے کے بدلے کراچی کو کچھ نہیں ملتا۔ بلدیاتی اداروں کو تنخواہ اور پنشن کے پیسے بھی ادا نہیں کیے جا رہے۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شہری علاقوں کے مسائل حل نہیں ہوئے اور کراچی جو وفاق کو دیتا ہے وہ بھی کراچی کے عوام کا پیسہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں رکھا اور دوسری طرف سرکاری تعلیمی ادارے تباہ کیے جا رہے ہیں۔