حکومت سے اختر مینگل کا اتحاد غیر فطری تھا، قمر الزماں کائرہ

حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ

فوٹو: فائل


بھلوال: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے اختر مینگل کا اتحاد غیر فطری تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ والے بھی ان سے تنگ ہیں۔

آپ جیسے سیاستدان کی ضرورت ہے، زرداری سے اخترمینگل کا مکالمہ

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما نے یہ بات نواحی علاقے بھلوال میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے نیب کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے ارباب اقتدار پر کڑ ی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی رائے کے خلاف چل رہے ہیں۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے خبردار کیا کہ حکومت نے اگر لاک ڈاون کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اموات بڑھ سکتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اختر مینگل کو منانے کیلئے میدان میں آگئے

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا دعویٰ تھا کہ کرپشن ختم کریں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا کرپشن ختم ہو گئی ہے؟

ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب پر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے رہتے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اورسابق وزیراعلیٰ اختر مینگل نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اپنے سیاسی اتحاد کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

بی این پی مینگل نے تحریک انصاف اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اختر مینگل نے گزشتہ روز سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا تھا کہ موجودہ وقت میں ملک کو آپ جیسے سیاستدان کی زیادہ ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں