کراچی: این آئی سی وی ڈی میں فائرنگ، ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں فائرنگ، ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی

کراچی:  قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں کی جانے والی فائرنگ سے ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی ہو گیا جب کہ ملزم موقع سے فرارہوگیا تھا لیکن سی ٹی ڈی افسران نے اسے فوری طور پرگرفتار کرکے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی اوراین آئی سی ایچ کے آڈٹ کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں فائرنگ کرنے والا ملزم سی ٹی ڈی کا اہلکار کانسٹیبل کامران ہے۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے خراب تھی۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم ایک دن قبل بھی این آئی سی وی ڈی گیا تھا جہاں ماسک نہ پہننے پر گارڈ سے اس کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق کانسٹیبل کامران آج فائرنگ کرنے کے بعد سی ٹی ڈی سول لائنز پہنچا اورجیسے ہی فائرنگ کا علم ہوا تو اسے گرفتار کرکے صدر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسپتال کے ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم گزشتہ روز مریض بن کر آیا تھا اورنیند کی گولیاں مانگ رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ہونے والی فائرنگ سے ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا تھا کہ زخمی ہونے والے ڈاکٹر کے بیان کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں