امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون اول اور ان کی سوتیلی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کو شائع کردیا گیا ہے۔
میلانیا کی زندگی پر لکھی گئی بائیو گرافی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون اول اپنی سوتیلی بیٹی کو شہزادی کہہ کر بلاتی ہیں جبکہ ایوانکا ٹرمپ اپنی سوتیلی ماں کو پورٹریٹ کہہ کر پکارتی ہیں کیونکہ میلانیا ٹرمپ بہت کم بولتی ہیں.
تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تردید کردی گئی ہے. میلانیا کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میلانیا کی زندگی پر لکھی گئی بائیو گرافی “دا آرٹ آف ہر ڈیل، دا ان ٹولڈ اسٹوری آف میلانیا ٹرمپ” کے لکھاری اور پبلشر نے فیکٹ چیکنگ نہیں کی ،کتاب جھوٹ پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
خیال رہے کہ اپریل 2018 میں فرانس کی خاتون اول بریگیٹی میکران نے امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو وائٹ ہاوس کی قیدی قرار دیا تھا۔
اپنے شوہر ایمینیول میکران کے ہمراہ امریکا کا تین روزہ دورے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول بریگیٹی میکران کا کہنا تھا کہ میلانیا ٹرمپ ایک اچھی خاتون ہیں لیکن وہ واشنگٹن اور وائٹ ہاوس میں اپنے اہم کردار کی وجہ سے مجبور ہیں۔
فرانسیسی خاتون اول کا کہنا تھا کہ میلانیا اپنی مرضی سے گھر سے باہر بھی نہیں جا سکتیں۔
انہوں نے دورہ امریکا کے بعد میلانیا ٹرمپ کی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ میلانیا کی زندگی کافی خوشگوار ہے لیکن وہ وائٹ ہاوس کی سیکیورٹی کی اجازت کے بغیر سانس تک نہیں لے سکتیں۔
بریگیٹی میکران کا کہنا تھا کہ میلانیا کو کھڑکی تک کھولنے کے لیے اجازت چاہیے ہوتی ہے۔