سعودی عرب میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار 921 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 942 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 893 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے 77 لاکھ سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں

سعودی عرب میں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہے جن میں سے ایک ہزار 820 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 81 ہزار سے زائد افراد وبائی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 77 لاکھ  32 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 39 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 887 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 94 ہزار 90 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ اس وقت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اول نمبر پر ہے جہاں کورونا سب اب تک جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 21 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا کے کاری وار، عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو لاک ڈاؤن کی تجویز

برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 104 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 41 ہزار نو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں