ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےسیکریٹری جنرل و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا تشخیص ہونے کے بعد احسن اقبال نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گزشتہ روز کہا تھا کہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے مجھے کورونا ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2067 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کل صبح مجھے بخار ہوا تومیں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ بخارکےعلاوہ مجھے کوئی علامت نہیں ہے لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مطابق کورونا بہت سنجیدہ معاملہ ہے اوراحتیاط کےعلاوہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرشخص کی ذمہ داری ہےکہ ماسک کا استعمال لازمی کرے۔


متعلقہ خبریں