شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں شرکت ڈاکٹر کے مشورے سے مشروط


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں شرکت ڈاکٹر کے مشورے سے مشروط ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مفاد پرست عناصر ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، حکومت معصوم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو پہلے کہا تھا نہ آؤ مشکل میں پھنس جاؤ گے، شیخ رشید

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پٹرول کی قلت نہیں تھی، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں معیشت عدم استحکام کا شکار ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہر ملک کی مضبوط معیشت کا انحصار ٹیکس پر ہوتا ہے مگر پاکستان میں ٹیکس ریونیو مضبوط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر معاملات کا علم نہیں، شبر زیدی نے استعفیٰ دیا، مشکل وقت میں تجربات کیے جارہے ہیں۔

پروگرام میں موجوود دوسرے مہمان وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، کورونا صرف پاکستان ہی نہیں ساری دنیاکے لیے چیلنج  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے ساتھ چلنا ہے، نیوزی لینڈ میں کورونا پر قابو پالیا گیا، امریکہ میں اب بھی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، اسپتالوں پر کورونا کیسز کے باعث دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ لوگوں کو لاپروائی ترک کرنی ہوگی اور احتیاط برتنی ہوگی، خیبرپختونخوا اسپتالوں میں بیڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی زرعی آمدنی اور ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات سامنے آگئیں

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے بچاؤ کا حل نہیں، احتیاط کا دامن پکڑنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں