کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے500 سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 500 سے تجاوز کر گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔کراچی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 564 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ساڑھے 39 ہزار سے تجاوزکرگئی۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ایک ہزار447 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 31 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ایک ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میں کورونا وائرس کا عروج جولائی کے آخر یا اگست میں آئے گا‘

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں 29 مزید جانیں لے لیں۔
سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 679 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 34 ہزار 355 مریض صحتیاب ہو گئے۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 38 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 38 ہزار 108، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، اسلام آباد میں 5 ہزار 329، آزادکشمیر میں 396 اور گلگت بلتستان میں 932 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 715 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 650، خیبر پختونخوا میں 575، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں