سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے پر غور

فائل فوٹو


کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے پرغور کرنا شروع کر دیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ بسوں میں اصول وقواعد کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس اصول وقواعد پرعملدرآمد کے سلسلےمیں تعاون نہیں کر رہی صرف جرمانے کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ یکم جون کو سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ بحال کرنے کی اجازت دی تھی۔

آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ مسافر بس میں سوار ہونے سے پہلےایس و پیز کا خیال رکھیں گے، ڈرائیور سمیت بس میں سوار تمام مسافرماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب  بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر آنے کی مشرواجازت دے دی ہے تاہم تمام ٹرانسپورٹرز کو اٹھارہ نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

اتوار کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں بین الصوبائی و بین اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے د ی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے کے بعد گاڑیوں کے اندورنی حصے میں جراثیم کش اسپرے کرنا  لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی

بسوں اور ویگنوں میں ہاتھ سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہوگی اور مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھ سکیں گے۔

مسافروں کا ماسک پہننا، گاڑیوں، بسوں میں ڈس انفکیشن اسپرے کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بھی بند کی جاسکے گی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے پر بسوں، وین کے اندورنی حصے میں ڈس انسفکیشن اسپرے لازم ہوگا۔


متعلقہ خبریں