لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کو مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں ماسک پہننے کا پابند کیاجائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا شہریوں کی حفاظت کےلیے ضروری ہے،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 308 ہو گئی ہے۔
کورونا مریضوں کے علاج کے حوالے سے چینی ماڈل پر عمل کریں گے، وزیراعلی پنجاب
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کے 1082، ننکانہ 4، قصور 9، شیخوپورہ 35 اور راولپنڈی میں 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اٹک میں 22، چکوال 1، گوجرانوالہ 61، سیالکوٹ میں 33، ڈی جی خان 41، مظفرگڑھ 42، راجن پور 2، لیہ 10، ساہیوال میں 2، سرگودھا 27، میانوالی 9، خوشاب 6، بہاولنگر 25، بہاولپور 72 اور لودھراں میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 93 ہزار سے بڑھ گئی، 1935 افراد جاں بحق
اس کے علاوہ فیصل آباد میں 117، چنیوٹ 2، ٹوبہ 1 اور رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے 57 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 93 ہزار 983 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو گئے۔