نیب کا شہباز شریف کے داماد کو دوبارہ سمن بھجوانے پر غور


لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نمائندے تلمیض نبی خان قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور میں پیش ہوگئے۔

نیب کی جانب سے علی عمران پرالزام ہے کہ انہوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی۔

نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی پراجیکٹ سےکروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے، ان کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ علی عمران ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے لہذا انہیں دوبارہ سمن بھجوانے پر غور کیا جائے گا۔

14 اپریل کو نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اورعلی عمران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں