سمندری: موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی

فوٹو:ہم نیوز


فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں تھانہ مرید والا کی حدود میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ عبدالحکیم موٹروے پرپیش آیا جب ایک تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی اور سارے سوار گاڑی کے نیچے آگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد ملتان سے قصورجارہے تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثہ: 41 میتوں کی شناخت ہو گئی

ریسکیو حکام کے مطابق  زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع سے ٹریفک حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فوراً معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ 13 اپریل کو لاہور کے علاقے سندر ملتان روڈ پرٹریفک حادثے میں  ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے کہا تھا کہ تیز رفتار مزدے نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صدام، شان اورحرم فاطمہ شامل تھے۔

لاہور ٹریفیک پولیس کے مطابق مزدا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں