سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ن لیگ: سینئر رہنما نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت بحال

کراچی: مسلم لیگ ن کے پی کے صدر امیر مقام کے بعد ایک اور لیگی رہنما نہال ہاشمی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی فی الحال اپنے گھر میں ہی آئیسولیٹ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ ، ملازمین اور ڈرائیور کے ٹیسٹ بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام میں کورونا کی تشخیص

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدرانجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیار ولی نے بتایا ہے کہ امیرمقام نےخود کو گھر پر آئیسولیٹ کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں امیرمقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امیرمقام خیبرپختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں،  پارٹی کےلیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سےدعا ہےکہ امیرمقام کوصحت کاملہ عطا فرمائے۔

اس سے قبل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان گل نواز آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس ضمن میں ڈی سی مردان عابد وزیر نے بتایا ہے کہ گل نواز آفریدی نےخود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں