کابینہ اجلاس: غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں سے جواب طلب

فائل فوٹو


اسلام اباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی غیرقانونی بھرتیوں پرکابینہ میں رپورٹ پیش کی گئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے شبلی فراز نے کہا کہ غیرقانونی بھرتیوں کی رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں کوایک ہفتے کا وقت دیا گیا۔ وزارتوں میں 638 لوگ ایسے ہیں جوغیرقانونی طورپرکام کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےعید سے قبل میڈیا واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں ایئرپورٹس کےانتظامات کو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے متعلق بات ہوئی۔ ایئرپورٹس کی آوَٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایئرپورٹس کی آوَٹ سورسنگ کے قانونی معاملات 30 جون تک حل کیے جائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پانی کے حوالے سے ایک شفاف سسٹم لاناچاہتی ہے۔ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ ہماری معیشت کا زیادہ انحصار زرعی شعبے پرہے۔ کورونا سے ہونے والے نقصان کا ازالہ زرعی شعبہ کرسکتاہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالےسے زرعی پیکج کااعلان کیا ہے۔ زرعی قرضوں پر واجب الادا سود میں کمی کیلئے 9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سستے ٹریکٹرزکی فراہمی کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھےگئے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ہیلتھ کیئرکمیشن کے بورڈ ارکان کی منظوری دی گئی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے شہریوں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ شہبازشریف اوران کےخاندان پرکرپشن کےسنگین الزامات ہیں۔ شہبازشریف کے الیکشن کرانے کے مطالبے پرہنسی آئی۔ شہبازشریف نےابھی تک شہزاد اکبر کے سوالوں کاجواب نہیں دیا۔ شہزاداکبرنےایک ایک ثبوت دیا،اکاوَنٹس کابتایاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نےعمران خان پراعتماد کرکے مینڈیٹ دیاہے۔ شہبازشریف کےنزدیک سیاست صرف اقتدارکانام ہے۔ یہ سمجھتےہیں احتساب سےبچنےکیلئےالیکشن کاڈرامہ رچادیں گے۔ اجلاس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پربات نہیں ہوئی لیکن زیرغورہے۔شہبازشریف نےہمیشہ احتساب سےبچنےکی کوشش کی،اس بارجانےنہیں دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عوام دھوکےمیں نہیں آئیں گے،حکومت مدت پوری کرےگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوروناوائرس معاملےپرسیاست کررہےہیں۔ وفاقی حکومت کی کورونامعاملےپرروزاول سےپالیسی واضح تھی۔

انہوں نے کہا کہ چینی اسکینڈل کا فیصلہ ضرورہوگا۔ شوگرکیس اورشہبازشریف کیس میں مماثلت نہیں۔ پہلےشورکیا گیا کہ شوگرکمیشن کی رپورٹ پبلک نہیں ہوگی لیکن ہوگئی۔امید ہے عید سے پہلےشوگرکمیشن کی فرانزک رپورٹ آجائےگی۔


متعلقہ خبریں